کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہیں

کراچی:

شہر قائد میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہیں۔

کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

شہر میں آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، مطلع صاف اور ہلکی دُھند کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

Load Next Story