ایران امریکا جنگ فضائی حدود کی بندش کامعاملہ سنگین ہوگیا

فیصل آباد ائیرپورٹ سے 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کی گئیں

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 130 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 30 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی ابو ظہبی دوحہ بحرین کویت شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 36 پروازیں منسوخ اور لاہور ائیرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 22 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پشاور ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابو ظہبی کی 14 فلائٹس منسوخ، ملتان ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ راس الخیمہ بحرین دوحہ کویت کی 14 پروازیں منسوخ، سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی اور شارجہ ابو ظہبی سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

فیصل آباد ائیرپورٹ سے 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ منسوخ پروازوں میں ایمریٹس،اتحاد،ائیر عریبیہ پی آئی اے،ائیر بلیو،قطر ائیرویز سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ائیرلائنز شامل ہیں۔

پاکستان سے مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 708 ہوگئی۔ 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ائیرلائنز کی پروازیں متواتر منسوخ ہورہی ہیں۔

مجموعی طور پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے آٹھ ائیرپورٹ سے 167 پروازیں منسوخ ہو ئیں ہیں۔

Load Next Story