ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ تیسری بار آمنے سامنے

ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 17 بھارت جبکہ 12 انگلینڈ نے جیتے ہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ تیسری بار آمنے سامنے آئے، ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 17 بھارت جبکہ 12 انگلینڈ نے جیتے ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل ماہرین نے کہا تھا کہ انگلش ٹیم کے آل راؤنڈ ول جیکس امیدوں کا محور ہوں گے اور بھارت کے سنجو سیمسن ایک بار پھر صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

بھارت کو ایونٹ میں سیمی فائنل سے قبل صرف ایک میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست ہوئی۔ دوسری جانب انگلینڈ کا سفر چھوٹی ٹیموں کے ساتھ کانٹے دار مقابلوں سے شروع ہوا مگر بتدریج کارکردگی کا معیار بہتر ہوتا گیا۔

سپر ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان جیسے حریفوں کو مات دے کرسیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں لگاتار تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں ۔

سال 2022ء میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی تھی جبکہ 2024ء کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سرخرو رہی تھی۔

مجموعی طور پر ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 5 مرتبہ مدمقابل آئیں، جس میں سے بھارت نے 3 اور انگلینڈ نے 2 بار فتح پائی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 17 بھارت جبکہ 12 انگلینڈ نے جیتے ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story