غیر یقینی عالمی حالات میں بھی پاکستان کی معیشت کا استحکام برقرار
خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے باوجود پاکستانی سرمایہ داروں کا اعتماد قائم ہے۔
معاشی ماہرین بدلتی عالمی صورتحال کے باوجود حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ٹھوس اقدامات سے پر امید ہیں۔
معاشی ماہر اور تولہ ایسوسی ایٹس کے صدر اشفاق تولہ کے مطابق خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال سے پاکستان کے لیے چیلنجز بڑھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حوصلہ افزا ذخائر موجود ہیں، پاکستان کی درآمدات میں بتدریج کمی اور 5.25 فیصد کی مستحکم شرح نمو ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے کر جا رہی ہے۔
معاشی ماہر کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی سرمایہ کاری سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے۔