لاہور؛ سسرالیوں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، مرکزی ملزم گرفتار

گھریلو ناچاقی پر ملزم اور متاثرہ خاتون کے مابین جھگڑا ہوا، پولیس

لاہور:

لیاقت آباد کے علاقے میں سسرالیوں کی جانب سے خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا جس پر پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر ملزم اور متاثرہ خاتون کے مابین جھگڑا ہوا، ملزم نے گھر والوں کے ساتھ مل کر خاتون پر تشدد کیا۔

تشدد کے باعث خاتون کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے جسے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون سے پاسپورٹ، سونا اور ڈگریاں بھی چھین لی۔ ملزم طلحہٰ سمیت 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story