نامور اداکار کا کئی سالوں بعد سابق اہلیہ سے طلاق پر اظہار افسوس

جوڑے کو طلاق کے باوجود ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ بلانے پر صارفین نے شدید تنقید کی تھی

پاکستان کے سینئر اداکار جمال شاہ نے تقریباً 34 سالوں کے بعد طلاق پر افسوس کا اظہار کردیا۔ 

جمال شاہ ایک معروف فنکار، گلوکار اور اداکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کوئٹہ سے کیا اور بعد ازاں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

وہ سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ان کی ذاتی زندگی بھی اکثر خبروں میں رہی ہے۔

فریال گوہر اور جمال شاہ پاکستان کے دو بڑے اور سینئر فنکار ہیں، ایک وقت تھا جب انہیں شوبز انڈسٹری کا آئیڈیل جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے۔

ان کی طلاق نے لاکھوں مداحوں کا دل توڑ دیا تھا اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ آخر وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے۔

متعلقہ

Load Next Story