افغان طالبان کیخلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق، بلوچستان کے عوام افواج کے شانہ بشانہ
افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے سینکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق جھل مگسی ،قمردین کاریز، کوہلو اور چمن میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکا نے افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔