ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کیس: تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع
محکمہ تارکین وطن کا پروگرام ختم کرنے کی وجوہات 90 روز میں پیش کرے، نئی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے ملزمان کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 48 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔