کشمیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے صلاح شیخ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا

کراچی میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے کشمیر روڈ چائنہ پارک کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ صلاح الدین ولد معین الدین کے نام سے کی گئی، مقتول مکان نمبر 76/2G جمشید کوارٹر سے متصل کلیٹن کوارٹرز کا رہائشی اور بے روزگار تھا۔

اس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے صلاح شیخ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Load Next Story