اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کےعالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے

اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

Load Next Story