ٹرمپ نے جو خامنہ ای کیساتھ کیا عنقریب وہی ان کیساتھ ہونے والا ہے، ماہر نجوم

’21 مارچ تک امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو یہ لڑائی عالمی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی‘

معروف ماہر نجوم (اسٹرولوجسٹ) سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ کیا ہے وہی عنقریب ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے دوران معروف اسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ 21 مارچ 2026 تک اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نہیں رکی اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آسمان پر ستارے الٹے چل رہے ہیں یعنی جو ستارے زمین کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں وہ حیران کن طور پر 14 دن کے بجائے  2 مہینوں تک آسمان پر الٹے چل رہے ہیں۔

Load Next Story