ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا ثابت، امریکی ٹوماہاک میزائل کے ایرانی اسکول پر حملے کے شواہد سامنے آگئے

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت قریب واقع شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی طرف سے ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کے ایک اسکول کے قریب ہونے والا مہلک حملہ ممکنہ طور پر امریکی ٹوماہاک میزائل سے کیا گیا تھا۔

اس حملے میں 175 افراد شہید ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد بچوں کی بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے اتوار کو جاری کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ 28 فروری کو مناب شہر میں ایک بحری اڈے کے قریب میزائل حملہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بحری اڈہ اسلامی پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ انتظام ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت قریب واقع شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز کے جائزے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اسکول کو نقصان اسی وقت پہنچا جب بحری اڈے پر حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اسکول کو نشانہ نہیں بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں یہ حملہ ایران کی جانب سے ہی کیا گیا ہوگا کیونکہ ایران کے ہتھیار اکثر درست نشانہ نہیں لگاتے۔

متعلقہ

Load Next Story