اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار
اے ایس آئی عاصم منیر نے خاتون کے اغواء کے مقدمہ میں رشوت لی تھی
پنجاب کے ضلع پاکپتن میں اینٹی کرپشن پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون سے گرفتار ملزم کیلئے بیانات دلوانے تھے، پولیس افسر بلیک میل کر رہا تھا، 25 ہزار رشوت دی، اے ایس آئی بیان قلم بند کروانے کی 50 ہزار رشوت طلب کرتا رہا ہے۔
اے ایس آئی عاصم منیر نے خاتون کے اغواء کے مقدمہ میں رشوت لی تھی،سرکل انچارج کاشف ہاشمی نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کیا۔
سی او کاشف ہاشمی نے کہا کہ ڈی جی سہیل ظفر چھٹہ، ریجنل ڈائریکٹر کی کرپشن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔