بھارتی اداکار کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل اور فائنل سے متعلق بڑا دعویٰ

بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کی پہلی ہی اننگز میں میچ کا نتیجہ ہوگیا تھا، اداکار کا دعویٰ

بالی وڈوالوں کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جن سے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں، کےآرکے

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے کرکٹ بورڈ اور ٹیم پر طنز کیا گیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بورڈ اور ٹیم کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا فائنل بھی وقت کا ضیاع تھے کیوں کہ تمام میچز کی ایک ہی اننگز میں میچ کے نتائج سامنے آگئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کی پہلی ہی اننگز میں میچ کا نتیجہ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا کے باہر ہوجانے کے بعد ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں ہی ہوئے تھے۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 254 رنز کا ریکارڈ ساز ہدف دیا تھا اور وہ میچ جیت گئی تھی۔

Load Next Story