لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا

دہشتگرد تنظیم داعش نے لیتھوینیا میں شہریوں کو ورغلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا، رپورٹ

یورپی ملک لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

افغان دی خامہ پریس کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں افغانستان میں پنپتی دہشتگردی مختلف ممالک کیلئے خطرہ بن گئی۔ یورپی ملک  لیتھوینیا نے ملک میں دہشتگردی کے فروغ اور داعش خراسان کی جانب سے بھرتی کے خطرے کی وارننگ دیدی۔ لیتھوینیا نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔

لیتھوینیا کے حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیم داعش نے لیتھوینیا میں شہریوں کو ورغلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا، افغانستان میں موجوددہشت گرد تنظیمیں وسطی ایشیا کے نوجوانوں کو ہدف بنا کر پروپیگنڈا اور انتہا پسندانہ پیغامات پہنچاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کرغزستان بھی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے ورغلانے پر کالعدم داعش پر شدید تشویش کا اظہار کر چکا ہے، افغان طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان فتنہ الخوارج، داعش، القاعدہ سمیت دیگر خطرناک دہشت گرد تنظیمیوں کیلئے جنت بن چکا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق دہشت گردی کا فروغ اور انتہاپسندانہ  اقدامات افغان طالبان رجیم کو دنیا بھر میں  تنہا کر رہی ہیں، افغان طالبان رجیم  وار اکانومی، منشیات اور دہشت گردی سے حاصل  آمدن سے اپنے قابض اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہے۔

Load Next Story