افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں، اہم پوسٹیں اور مراکز تباہ

پاک فوج نے ارندو اور کرم سیکٹر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ارندو اور کرم سیکٹر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مؤثر حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بزدل افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پاک افواج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Load Next Story