کے پی حکومت کا ملازمین کو تنخواہوں وپنشن کی ادائیگی قبل ازوقت کرنے کا فیصلہ

عید الفطر ممکنہ طور پر 20 یا 21 مارچ کو ہونے کاامکان ہے

کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں وپنشن کی ادائیگی قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یکم اپریل کے بجائے 16 مارچ کو کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے اعلامیے میں کہا کہ عید الفطر ممکنہ طور پر 20 یا 21 مارچ کو ہونے کاامکان ہے۔

Load Next Story