آپریشن غضب للحق؛ افغان طالبان ژوب میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار، ہلاکتوں کی تعداد 641 ہوگئی

افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے گئے

افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک افواج کا افغانستان میں آپریشن غضب للحق جاری ہے، ژوب میں دہشت گرد چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، آپریشن میں تاحال ہلاکتوں کی تعداد 641 ہوگئی، 855 زخمی اور 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی سے بزدل افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

آپریشن کے حوالے سے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق آج شام چار بجے تک مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 641 ہوگئی جب کہ 855 سے زائد زخمی ہیں۔

آپریشن کے دوران اب تک 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں، 42 پوسٹیں قبضے میں لے کر تباہ کی گئیں، 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوچکی ہیں،  افغانستان میں 65 دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

Load Next Story