ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبروں پر اوگرا کا بیان سامنے آگیا
اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور افواہیں بے بنیاد قرار دے دیں۔
ترجمان اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔
اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتیں صرف ہر ماہ کی یکم تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں، ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی قیمت میں کسی نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، عوام اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے، ایل پی جی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔