ٹائٹینک کے مشہور منظر کی نقل، ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب

اس مجسمے کا نام ’کنگ آف دی ورلڈ‘ رکھا گیا ہے اور اسے ایک گمنام فنکار یا فنکاروں کے گروپ نے نصب کیا ہے

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب ایک متنازع مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنام زمانہ سرمایہ کار جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو ٹائٹینک فلم کے مشہور منظر کی طرح دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مجسمے کا نام ’کنگ آف دی ورلڈ‘ رکھا گیا ہے اور اسے ایک گمنام فنکار یا فنکاروں کے گروپ نے نصب کیا ہے جو دی سیکرٹ ہینڈ شیک کے نام سے کام کرتا ہے۔

اس مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ منظر ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کے مشہور سین سے متاثر ہے جس میں فلم کے کردار جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہوتے ہیں۔

مجسمے کے ساتھ لگے ایک تختی میں لکھا گیا ہے کہ یہ یادگار ٹرمپ اور ایپسٹین کے درمیان تعلقات پر طنز کے طور پر بنائی گئی ہے۔ اس کے اطراف میں ایپسٹین اور ٹرمپ کی تصاویر والے بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

Load Next Story