وزن کم کرنے کے انجیکشن سے اچانک بینائی جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق

یہ تحقیق برٹش جرنل آف اوفتھلمولوجی میں شائع ہوئی

ایک نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے وزن کم کرنے والا انجیکشن ویگووی اس ہی نوعیت کے دیگر انجیکشنز (جیسے کہ اوزمپِک) کے مقابلے میں ممکنہ طور پر فوری بینائی کھونے کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔

برٹش جرنل آف اوفتھلمولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سیماگلوٹائڈ کی خوراک سے جڑے صحت کے خطرات سے متعلق بتایا گیا۔

ویگووی، اوزیمپک اور رائبلیسس (تینوں دوائیں نووو نورڈسک بناتی ہے) ایک ہی فعال جز رکھتے ہیں لیکن ان کے خوراک کی مقدار اور استعمال کا مقصد مختلف ہوتا ہے۔

ویگووی کو این ایچ ایس کی جانب سے منظوری حاصل ہے اور اس کو زیادہ زیادہ مقدار میں دیا جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اوزیمپک اور رائبلیسس (جو گولیوں کی صورت دی جاتی ہے) ٹائپ 2 ذیا بیطس کے مریض کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔

مطالعے کے لیے ماہرین نے سیماگلوٹائڈ اور اسکیمک آپٹک نیوروپیتھی (ION) کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ اس بیماری کو عموماً ’آنکھ کا فالج‘(آئی اسٹروک) بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں آپٹک نرو تک خون کی روانی کم ہونے کی وجہ سے اچانک بینائی متاثر یا ختم ہو سکتی ہے۔

محققین نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے ایڈورس ایونٹ رپورٹنگ سسٹم میں جمع کرائی گئی سائیڈ ایفیکٹس کی رپورٹس کا تجزیہ کیا، جو دسمبر 2017 سے دسمبر 2024 کے درمیان جمع ہوئیں۔

ان رپورٹس کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ تھی، جن میں سے تقریباً 31 ہزار 774 کیسز ایسے تھے جن کا تعلق سیماگلوٹائڈ سے تھا۔

مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مردوں میں خواتین کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ’آنکھ کے فالج‘ میں مبتلا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

Load Next Story