معروف اداکارہ نے بھارتی ٹیم کے کپتان سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے انڈین ٹیم کے کپتان شبمن گل سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
کرکٹرز اور فلم یا ٹی وی ستاروں سے متعلق افواہیں اکثر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت اور بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے درمیان مبینہ تعلق کی خبروں کے ساتھ بھی ہوتا نظر آیا۔
ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پوسٹس اور کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ ردھیما پنڈت اور شبمن گل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
35 سالہ اداکارہ جو بھارتی ڈرامے میں ’راجنی‘ کے کردار سے مشہور ہوئیں، عموماً وہ تنازعات سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔
ایک حالیہ انٹریو کے دوران بھارتی کپتان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، میں ایک غیر متنازع شخصیت ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتی ہوں، میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے بارے میں غلط بات کی ہے۔
فلم ’سکندر کا مقدر‘ کی اداکارہ نے اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کرکٹر کو ذاتی طور پر جانتی بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ’نہیں سب سے پہلے تو میں انہیں (شبمن گل) جانتی ہی نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے وہ ایک شاندار اسپورٹس پرسن ہیں، لیکن میں انہیں نہیں جانتی‘۔
خیال رہے کہ 26 سالہ کرکٹر شبھمن گل ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔
اس سے پہلے ان کا نام سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔