افغانستان میں پنپتی دہشتگردی کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام کا شدید ردعمل
آزاد کشمیر کے عوام نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسند پالیسیز کی شدید مذمت کی۔
آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت افغانستان کی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔ طالبان رجیم افغانستان کوایک مستحکم ریاست بنانےمیں ناکام رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانےکیلئےدہشتگردانہ سرگرمیوں کوفروغ دے رہی ہے۔ افغانستان میں نہ صرف خواتین بلکہ عام شہری بھی طالبان کے دباو اورانتہاپسندی سے تنگ ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ افغان معیشت کا دارومدار دہشتگردی اور واراکانومی پر منحصر ہے جس کے اثرات خطے پر پڑ رہےہیں۔