کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل اچانک معطل

بولان میل نے آج کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا

کوئٹہ:

کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس معطل کر دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی کمی کے باعث آج کوئٹہ سے بولان میل روانہ نہیں ہوئی، بولان میل اب 16 مارچ کو کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

بولان میل نے آج کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ مسافروں کی کمی کے باعث پاکستان ریلویز ملک بھر میں مختلف ٹرینوں کو معطل کرتا ہے۔

Load Next Story