پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی کے اہم فاسٹ بولر زخمی، ایونٹ میں شرکت مشکوک

زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں، پی سی بی

پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔

پی سی بی نے زمان خان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم اب ان کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

 

Load Next Story