سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی

فوٹو فائل

ایران کے جوابی حملوں، ٹرمپ کے دعوے کے برعکس مشرق وسطی میں جنگی صورتحال برقرار رہنے کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار 700روپے کی کمی سے 5لاکھ 24ہزار 562روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 459 روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 10سینٹس کی کمی سے 80ڈالر 57سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 310روپے کی کمی سے 8ہزار 541روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 266روپے کی کمی سے 7ہزار 322روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story