آپریشن غضب للحق، پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی، طالبان کے اہم ٹھکانے اور فوجی تنصیبات تباہ

کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد:

پاکستانی افواج نے آپریشن “غضب للحق” کے تحت 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی فضائی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ان حملوں میں دہشت گردوں کے ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تباہ کیے جانے والے انفراسٹرکچر اور اسٹوریج مراکز افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے استعمال کیے جا رہے تھے جہاں سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کی جاتی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے اور پاکستان کی سرحدی سلامتی کو مکمل طور پر یقینی نہیں بنا لیا جاتا۔

متعلقہ

Load Next Story