تیسرا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان کی ٹیم 291 رنز کے تعاقب میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

(تصویر: اے ایف پی)

ڈھاکا:

بنگلا دیش نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

میر پور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 291 رنز کے تعاقب میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تاہم، وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

دیگر بلے بازوں میں سعد مسعود 38، کپتان شاہین شاہ آفریدی 37، عبدالصمد 34، غازی غوری 29، فہیم اشرف 9، صاحبزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6، محمد رضوان 4 اور حارث رؤف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4، مستفیض الرحمان نے 3 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز اسکور کیے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن شاندار 107 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہردوئے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں لٹن داس 41، سیف حسن 37 اور نجم الحسن شانتو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story