عائزہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان ہے، رابعہ انعم
پاکستان کی نامور میزبان واینکر رابعہ انعم نے اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دے دیا تاہم صارفین کا ماننا ہے کہ ماہرہ خان پاکستانی ایکٹنگ کوئین ہیں۔
رابعہ انعم ایک باصلاحیت پاکستانی ٹی وی میزبان اور کاروباری خاتون ہیں، جو کراچی میں اپنا بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی سے بطور نیوز اینکر کیا اور کئی سال تک وہاں خدمات انجام دیں، بعد ازاں انہوں نے یہ پیشہ چھوڑ دیا۔
آج کل وہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی اداکار دانش تیمور کے ساتھ کر رہی ہیں اور اپنی میزبانی کے باعث خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں۔
Rabia Anum praises Ayeza khan, says her personality, aura matchless. She is the SRK of Pakistan.#rasala #viralvideo #foryou #foryou #pakistanicelebrities pic.twitter.com/tGxZjf7u1r
رابعہ انعم خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔
چند روز قبل رابعہ انعم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی میزبانی احمد رندھاوا کر رہے تھے۔ اس پوڈکاسٹ میں رابعہ انعم نے عائزہ خان کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عائزہ خان پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں لحاظ سے شاندار ہیں، ان کی شخصیت اور ان کا آورا مجھے غیر معمولی لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک بین الاقوامی اسٹار ہوتیں تو انہیں بہت زیادہ سراہا جاتا اور انہیں ٹاپ اسٹار کا درجہ دیا جاتا اگر وہ بھارت میں ہوتیں تو شاید ان کی حیثیت کچھ اور ہی ہوتی، وہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ رابعہ انعم کی اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ صرف ماہرہ خان کے پاس وہ آورا اور عالمی پہچان ہے جس کا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا جا سکتا ہے اس لیے وہ پاکستان کی ایکٹنگ کوئین ہیں۔
کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ صبا قمر اورہانیہ عامر بھی اس لقب کے لیے اتنی ہی موزوں ہیں۔