کیپٹن محمد احمد بدر شہید کو دوسری برسی پر قوم کا خراج عقیدت

کیپٹن محمد احمد بدر 16 مارچ 2024 کو دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے

پاک فوج کے بہادر آفیسر کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔

کیپٹن محمد احمد بدر نے 16 مارچ 2024 کو دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔

کپپٹن محمد احمد بدر شہید کے والد نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اپنے شہید بیٹے کی طرف سے وطن کے غیور عوام، شہداء کی ماؤں، بہنوں اور والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، اپنے بیٹے کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جس نے اس ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

کپپٹن محمد احمد بدر شہید کی والدہ نے کہا کہ اللہ نے میرے بیٹے کو  شہادت دی، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں،  کپپٹن محمد احمد بدر شہید  کی بہنوں کا کہنا تھا کہ بھائی کی جدائی کا غم  ہے لیکن شہادت سے بلند کوئی رتبہ نہیں، وہ اللہ سے ہمیشہ شہادت مانگتا تھا اور اللہ نے اسے شہادت دے کر اس کی خواہش پوری کردی۔

Load Next Story