خواتین کا گینگ بے نقاب؛فلیٹس میں وارداتیں کرنے والی چور اور سہولت کار گرفتار
جوہر ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی فلیٹس میں وارداتیں کرنے والے خواتین چور گینگ اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سونیا، میلی بی بی اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو رہائشی فلیٹس میں وارداتیں کرتی تھین۔ خواتین کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیس کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور ان کی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔