مالک کے ڈانٹنے پر ملازمہ نے 2 سالہ کمسن بچے کو قتل کر دیا

ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

ہربنس پورا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ کمسن زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی ظالم گھریلو ملازمہ کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔

مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے 2 سالہ  زید کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا۔

مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

Load Next Story