فلسطین کی آزادی کے نعرے پر پریانکا چوپڑا کے تاثرات شدید تنقید کی زد میں آگئے
ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیویئر بارڈیم نے 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں ایک ایسا بیان دیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے جہاں دونوں نے ڈولبی تھیٹر میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ پیش کرنا تھا۔
تقریر کا آغاز کرتے ہوئے بارڈیم نے ’نو ٹو وار اور فری فلسطین‘ کا نعرہ لگایا جس پر ہال میں موجود حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں۔
Javier Bardem says “no to war and free Palestine” at the #Oscars, earning a huge round of applause from everyone in the room.
(via ABC/AMPAS) pic.twitter.com/7p3whJzhbm— Variety (@Variety) March 16, 2026
انہوں نے اپنے کوٹ پر دو بیجز بھی لگا رکھے تھے، جن میں ایک جنگ کے خلاف اور دوسرا فلسطین کی حمایت میں تھا، جس سے ان کا پیغام مزید واضح ہو گیا۔
تاہم اس دوران پریانکا چوپڑا بظاہر مسکراتی اور سر ہلاتی دکھائی دیں لیکن وہ خاموش رہیں۔
یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔
کچھ لوگوں نے بارڈیم کی جرات کو سراہا جبکہ بڑی تعداد میں صارفین نے پریانکا چوپڑا کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔
Ironic he is saying it next to the zionist Priyanka
— SB (@AR151007) March 16, 2026
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک عالمی شخصیت اور انسانی ہمدردی کے شعبے سے وابستہ ہونے کے باوجود پریانکا کا اس اہم معاملے پر واضح مؤقف سامنے نہ آنا حیران کن ہے۔
round of applause from everyone except for the zionist war monger stood next to him
— Hihi Gadid • 🇵🇸 (@bigbrownenergy) March 16, 2026
کئی صارفین نے یاد دلایا کہ پریانکا 2006 سے یونیسف کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور 2016 میں گڈول ایمبیسیڈر بھی مقرر ہو چکی ہیں، اس لیے ان سے زیادہ واضح اور مضبوط ردعمل کی توقع کی جا رہی تھی۔
Why is @priyankachopra silent? Isn’t she a UNICEF Goodwill Ambassador who works on children’s rights and girls’ education? Yet she hasn’t said anything about the US bombing on a school in Iran that killed 200+ children.
— Irfan Ahmad (@Irfuu_) March 16, 2026
واضح رہے کہ بارڈیم ماضی میں بھی غزہ کی صورتحال پر کھل کر اظہار خیال کرتے رہے ہیں اور عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔