غیرت کے نام سدرہ بی بی قتل کیس: مقتولہ کے ملزم بھائی کی بھی ضمانت منظور
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے ملزم کو 20 ۔بیس لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں محبت کی شادی اور غیرت کے نام پر سدرہ بی بی قتل کیس میں مقتولہ کے ملزم بھائی ضیاء الرحمان کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔
عدالت نے ملزم کو 20 ۔بیس لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے ضمانت منظور کی۔
سدرہ بی بی قتل کیس میں 10 میں سے 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، مقدمے کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی جب کہ تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔