عمان: انسانی اسمگلنگ و استحصال کا شکار کمسن پاکستانی بچی بازیاب، بحفاظت پاکستان منتقل

ایف آئی اے لنک آفس عمان کو  مسقط میں  انسانی اسمگلنگ اور  استحصال کا شکار پاکستانی بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی

ایف آئی اے لنک آفس عمان نے  بڑی کارروائی  کرتے ہوئے عمان میں انسانی اسمگلنگ و استحصال کا شکار  کمسن پاکستانی بچی کو بازیاب کرکے بحفاظت پاکستان منتقل کردیا۔

حکام  کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس عمان کو  مسقط میں  انسانی اسمگلنگ اور  استحصال کا شکار پاکستانی بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر  ایف آئی اے ٹیم نے عمان کی پولیس کی معاونت سے کامیاب کارروائی  کرکے بچی کو باحفاظت بازیاب کرلیا۔

معصوم بچی کو دھوکہ دہی کے ذریعے عمان لے جا کر استحصال کا نشانہ بنایا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے لنک آفس عمان اور عمانی حکام کے باہمی تعاون سے متاثرہ بچی کی بحفاظت  بازیابی و وطن واپسی ممکن ہوئی تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کو عمان سے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا

بعدازاں ایف آئی اے امیگرشن سیالکوٹ نے بچی کو پاکستان پہنچنے پر والد کے حوالے کر دیا

حکام کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےکمسن بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رھے گا۔

Load Next Story