ملک بھر میں ایف آئی اے افسران کی ترقیوں کے احکامات جاری

یہ ترقی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ملک بھر میں تعینات اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مختلف زونز میں تعینات 102 اہلکاروں کو ترقی دی گئی ہے۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق 27 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز جبکہ 20 یو ڈی سیز کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یہ ترقی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید احسن انداز میں سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ترقی پانے والے تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Load Next Story