کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ خاتون جاں بحق

خاتون نئی سبزی منڈی کے عقب کی رہائشی تھی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے

کراچی:

سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایمبولینس کے ذریعے گڈاپ روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کی گئی، جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد لاش قانونی کارروائی کے لیے سائٹ سپرہائی وے تھانے لے جائی گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ سردارا بی بی زوجہ حاجی مٹھل کے نام سے کی گئی، جو نئی سبزی منڈی کے عقب کی رہائشی تھیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

Load Next Story