خلیجی علاقوں کے قریب حملوں کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں، ایران نے انہیں نشانہ بنایا

تہران: عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب ہونے والے حملوں کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے اپنے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث ایسے مقامات بھی نشانے پر آئے جو آبادی کے قریب واقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں، ایران نے انہیں نشانہ بنایا، تاہم ممکن ہے کہ کچھ اہداف شہری علاقوں کے قریب ہوں، جس سے مقامی آبادی کو نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کی مکمل ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، اور خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کا سبب بھی امریکی موجودگی ہے۔

Load Next Story