انٹیلی جنس وزیر اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے؛ ایرانی صدر کی تصدیق

ان شہدا نے جس راستے پر جان دی وہ جدوجہد پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گی

ایرانی صدر نے انٹیلی جنس وزیر کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اس بات کی تصدیق باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں جاری اپنے بیان میں کی۔

مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے پر حملہ؛ ویڈیو وائرل

انھوں نے کہا کہ میرے عزیز ساتھیوں اسماعیل خطیب، علی لاریجانی، اور عزیز ناصرزادہ کو بزدلانہ حملے میں قتل کیا گیا۔ ان کے ساتھ کچھ خاندان کے افراد اور ساتھ رہنے والی ٹیم بھی ہمارے درمیان نہ رہی۔

صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ میں ایران کے عظیم عوام سے ان دو کابینہ کے اراکین، مجلسِ عوام کے سیکرٹری، اور فوجی اور بسیج کے کمانڈروں کے شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران؛ اسرائیل کی جاسوسی کے الزام میں سویڈش شہری کو پھانسی

Load Next Story