کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شہر قائد میں آج جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کا امکان موجود ہیں جس سے دن کے درجہ حرارت واضح کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔
کراچی میں آج صبح سے دوپہر کے دوران شہر کے قریب گرج چمک کے سلسلے تشکیل پا سکتے ہیں جبکہ شہر میں اس دوران کہیں کہیں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ درمیانی سے تیز جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کے امکانات موجود ہیں۔ شہر میں امکانات دوپہر سے لے کر شام یا رات کے درمیان موجود ہیں۔
بارش کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ دن میں درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال مغرب سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر میں زیادہ تر تیز دھوپ نکل سکتی ہے اور ہفتے کو موجودہ سسٹم کے زیر اثر دوبارہ مطلع ابرآلود ہو سکتا ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گرج چمک کے ایک طاقتور سلسلے نے شہر کو متاثر کیا جس سے شہر میں شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کورنگی میں سب سے زیادہ بارش 55.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کی مقدار 15 سے 35 ملی میٹر کے درمیان رہی۔
کراچی میں گزشتہ روز شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، اس دوران مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔