یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری

"میری مٹی میری جان"  ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔ 

یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کی مناسب سے بنائے گئے خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیا۔ 

خصوصی نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جب کہ نغمہ"میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کوصرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔ 

علاوہ ازیں، "میری مٹی میری جان"  ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔ 

حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد" جلد ریلیز ہوگا۔ 

Load Next Story