سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

امریکا، یورپ، آسٹریلیا، سڈنی اور چین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں نماز عید کے سے بڑے اجتماع مکہ مکرمہ مسجد الحرام اور مدینہ منورہ مسجد نبوی میں منعقد ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ اردن، کویت، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور جاپان میں بھی مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور چین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے، اس موقع پر نماز عید کے خصوصی انتطامات کئے گئے، ، دوسری جانب مصر میں بھی گزشتہ شب شوال کا چاند دیکھنے جانے کے بعد آج عید منائی جارہی ہے۔

دوسری جانب عمان اور لندن میں بھی چاند نظر آنے پر آج بروز جمعہ عید منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں آج مسلمان جوش و خروش سے عید منارہے ہیں تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں آج روزہ رکھا گیا ہے۔

Load Next Story