ننھے وی لاگر کی گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر صارفین ان کی سادگی اور عاجزی کو بے حد سراہ رہے ہیں

ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی جانب سے کراچی سے واپسی پر اپنے گاؤں کے بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

شیراز اور مسکان پاکستان کے چائلڈ وی لاگرز ہیں جو اپنی سادہ اور خالص کانٹینٹ کی وجہ سے کافی مشہورہیں جب کہ انہوں نے اپنی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کر کے لوگوں کے دل جیتے۔

 

بہن بھائی کی یہ جوڑی نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن بھی شریک ہوتی ہے اور اس سال بھی وہ پروگرام کے لیے کراچی میں موجود تھے جو عید منانے واپس اپنے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔  

 

 

اس بار بھی وہ کراچی سے اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لے کر گئے، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی بکھر گئی۔

 

ایک صارف نے لکھا ’انہوں نے گاؤں کے بچوں کے لیے عیدی لائی، انہوں نے دل جیت لیے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کے باوجود اپنی حقیقت اور جڑوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ 

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت خوبصورت ہے کہ انہوں نے دوسرے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔

Load Next Story