عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ کےپی نے شجر مہم کا آغاز کر دیا
عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں، عملی اقدامات جاری ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری، تمام انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔