امریکی شہری لاکھوں ڈالر کی لاٹری کیسے جیتا؟ دلچسپ داستان

امریکی شہری فرائیڈ چکن کھانے کی غرض سے دکان پر رکھا تھا

امریکا میں فرائیڈ چکن کھانے کی غرض سے دکان پر رُکنے والے شخص نے لاکھوں ڈالر مالیت کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے لیے فرائیڈ چکن خریدنے کے لیے ایک دکان پر رکے اور جب وہ کھانا کھاتے وقت انہوں نے دو 100 ایکس کیش ٹکٹس لاٹری خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ان دو ٹکٹوں سے انہوں نے مجموعی طور پر 50 ڈالر کا انعام جیتا جس سے انہوں نے دو اور ٹکٹ خریدے اور ان کا پھر 50 ڈالر کا انعام نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہوں نے ایک اور ٹکٹ خریدا جس نے ان کو 10 لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انعام کی رقم دیکھ وہ حیران رہ گئے۔ پہلے ان کا خیال تھا کہ انعام 1000 ڈالر ہے لیکن جب قریب سے دیکھا تو احساس ہوا کہ یہ 10 لاکھ ہے۔ وہ خوشی میں کار کی جانب دوڑے اور اپنے بچوں کو اس متعلق بتایا۔

Load Next Story