لکی مروت: کلہاڑی کے وار سے دو نوجوان بے دردی سے قتل

مقتولین کی شناخت 13 سالہ ضیاءاللہ اور 19 سالہ امتیاز کے ناموں سے ہوئی، پولیس

ڈی آئی خان:

لکی مروت ورغڑ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کلہاڑی کے وار سے دو نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 13 سالہ ضیاءاللہ اور 19 سالہ امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کو ان کے گھر کے ایک کمرے میں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلِ خانہ ایک منگنی تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں حیات اللہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق امتیاز کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story