گاڑی میں لفٹ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار

زیر حراست شخص نے چند روز قبل خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی چھینی تھی

تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا  شخص گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ روپے مالیت کے 5 تولہ  طلائی زیورات، نقدی 4 لاکھ 61 ہزار 330 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ملزم کے زیر استعمال کار بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے۔ زیر حراست شخص نے چند روز قبل خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی چھینی تھی جبکہ دوسری واردات میں شہری سے نقدی چھینی تھی۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Load Next Story