ماڑی انرجیز کے کھاد کی فیکٹریوں کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط
آبنائے ہرمز کی بندش اور آر ایل این جی درآمدات میں رکاوٹوں کے باعث غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ماڑی انرجیز کے کھاد کی فیکٹریوں کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کردیے۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق ماڑی انرجیز نے پریشر انہانسمنٹ فیسیلیٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ گیس پریشر بڑھانے کے معاہدے فوجی فرٹیلائزرز، اینگرو اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے ساتھ کیے گئے ہیں۔
خط کے مطابق ان معاہدوں کو سندھ کے ضلع گھوٹکی میں عمل میں لایا گیا ہے، گھوٹکی فیلڈ میں ماڑی انرجیز 100 فیصد ملکیت کے ساتھ آپریٹر ہے، پی ای ایف پروجیکٹ کا مقصد گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کا مقصد کمپریشن سہولیات کی تنصیب، اور موثر آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے، منصوبہ حبیب راہی لائم اسٹون کے ذخائر سے گیس کے کم سے کم دباؤ کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔