سابقہ اداکارہ نے نامور صحافی سے دوسری شادی کا قصہ سنادیا

رومانوی مزاج رکھتے ہیں اور ہمیشہ اہلیہ عیدی اور تحائف دیتے ہیں، ارشاد بھٹی کا انکشاف

سابقہ اداکارہ سما راج نے نامور صحافی ارشاد بھٹی سے محبت اور دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی۔ 

ارشاد بھٹی پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو کئی برسوں سے مین اسٹریم نیوز چینلز کا حصہ رہے ہیں۔

وہ اپنے منفرد اور مزاحیہ اندازِ تجزیہ کے لیے جانے جاتے ہیں اور سنسرشپ کے باوجود بھی اپنے خیالات بڑی خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔

حال ہی میں ارشاد بھٹی اپنی نئی اہلیہ کے ہمراہ ایک عید شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی محبت کی کہانی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی اہلیہ کے لیے محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیار کو دفن کرنا ایک مرد کے لیے سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کا وہ وقت انتہائی مشکل اور تاریک تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سما راج ان کی زندگی میں دوبارہ روشنی بن کر آئیں اور وہ بہت خیال رکھنے والی ہیں اور ارشاد بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ وہ رومانوی مزاج رکھتے ہیں اور ہمیشہ انہیں عیدی اور تحائف دیتے ہیں۔

Load Next Story