تیل کی عالمی قیمتیں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ 100 ڈالر سے تجاوز

ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان نے عالمی مارکیٹ میں عارضی سکون پیدا کیا تھا

برنٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تیزی کے بعد ایک بار پھر فی بیرل 100 ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔

سوموار کو قیمت میں کمی کے بعد منگل کی صبح ایشیا میں برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 103.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو تین اعشاریہ 75 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

اسی دوران نائمیکس لائٹ سویٹ آئل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور یہ 91.55 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو تین اعشاریہ 42 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ اضافہ پیر کے روز برنٹ کی قیمت میں 10 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد ہوا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق صدر کے بیان نے عالمی مارکیٹ میں عارضی سکون پیدا کیا تھا، لیکن اس کے باوجود قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں کیونکہ عالمی تیل کی طلب اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں۔

Load Next Story